پاکستانتازہ ترین

برطانیہ میں مقیم لوگوں کا رشتہ داروں کو اپنے پاس بلانا مزید مشکل ہوگیا

برطانیہ میں مقیم لوگوں کا اپنے رشتہ داروں کو اپنے پاس بلانا اب اور بھی مشکل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا اعلان برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنےکے لیےکیا گیا ہے۔

نئی ویزا پالیسی کے تحت اپنےگھر والوں کو برطانیہ بلانےکے لیے سالانہ آمدن کی شرط 18 ہزار 600 پاؤنڈ سے بڑھا کر کم از کم 38 ہزار 700 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔

ہنر مند ورکرز کے برطانیہ آنےکے لیےکم از کم تنخواہ کی شرط 26 ہزار 200 پاؤنڈ سے بڑھا کر 38 ہزار 700 پاؤنڈ کی گئی ہے۔

نئی ویزا پالیسی کی ان شرائط کا نفاذ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ورکرز پر نہیں ہوگا۔

اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکے لیے برطانیہ آنے والے طلبا کو بھی اپنے رشتہ داروں کو بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker