بلوچستان

بارکھان سے 3 تشدد زدہ لاشیں برآمد

بارکھان سے 3 تشدد زدہ لاشیں برآمد
بلوچستان کے علاقے دکی، یارو شہری سے 3 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ لاشیں قریبی مقام پر پڑی ہوئی تھیں جنہیں لیویز فورس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ لاشیں گزشتہ روز برآمد ہوئیں۔ مقامی افراد کی اطلاع پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
لاشوں کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔ اسپتال انتظامیہ نے لاشوں کو مردہ خانے میں رکھ دیا ہے اور شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقامی انتظامیہ تفتیش میں مصروف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker