کھیلکرکٹ

ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پہلے ٹیسٹ سے باہر

میلبرن: انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے وقت پر فٹ نہیں ہوں گے، پہلے ایشیز ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے، توقع ہے کہ وہ جلد بولنگ شروع کر دیں گے۔

پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker