پاکستان

مصنوعی ہاتھ بنانے والی پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ میں متاثرہ بچی کو مصنوعی بازو لگا دیا

مصنوعی ہاتھ بنانے والی پاکستانی کمپنی نے غزہ میں جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو لگادیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدم اردن میں کمپنی کے سرکاری شراکت دار کے تعاون سے ممکن ہوا، یہ اس مشن کا آغاز ہے جس کا مقصد غزہ میں معذور افراد کی مدد کرنا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں عوام کی مدد کی کوشش کررہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا ہدف جنگ سے متاثرہ مزید بچوں اور بڑوں تک پہنچنا ہے تاکہ انہیں ان کے مطابق تیار کیے گئے مصنوعی اعضا اور طویل مدتی نگہداشت فراہم کی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker