دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے بڑا کاغذکا جہاز گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بن گیا

بچے اکثر کاغذ کے جہاز بنا کر اڑاتے ہیں مگر وہ عام طور پر بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔مگر اٹلی کی ایک یونیورسٹی کے طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا پیپر ائیرپلین یا کاغذی جہاز تیار کیا ہے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بن گیا ہے۔

اٹلی کی پیسا یونیورسٹی کے انجینئرنگ کے طالبعلموں نے اس جہاز کو تیار کیا ہے۔ اس جہاز کے پروں کی لمبائی 20.04 میٹر ہے جبکہ مجموعی لمبائی 7 میٹر ہے۔

اسے بولونیا میں ہونے والی وی میک فیوچر فیئر میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔

اسے تیار کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا آغاز کلاسز میں چند چھوٹے کاغذی جہازوں سے مذاق کے طور پر ہوا اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو قائل کیا کہ کاغذ کا ایک صفحہ بھی انجینئرنگ کا حصہ بن سکتا ہے۔

اس پراجیکٹ میں 15 طالبعلموں نے حصہ لیا۔ اس جہاز کو جب اڑایا گیا تو یہ 59 میٹر تک گیا اور 2013 میں قائم کیا گیا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

طالب علموں نے ایروناٹیکل انجینئرنگ اصولوں کو استعمال کرکے یہ جہاز تیار کیا۔ انہوں نے 300 کلو گرام کاغذ اور 60 کلو گرام گلیو استعمال کیا۔

کاغذؤں کو گلیو کے ساتھ ایسے استعمال کیا گیا جیسے وہ شہد کی مکھیوں کا چھتہ ہو تاکہ وہ ضروری بوجھ اٹھانے کے ساتھ زیادہ وزنی نہ ہو۔

اس کی تیاری میں مجموعی طور پر کئی ماہ لگے اور مذاق میں شروع کیا گیا پراجیکٹ ایک تحقیقی منصوبہ بن گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker