پاکستانتازہ ترین

سول اور فوجداری مقدمات پہلے آئیے پہلے لگائیے کی بنیاد پر مقرر ہوں گے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ’پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون‘ کے تحت کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سول اور فوجداری مقدمات ’پہلے آئیے پہلے لگائیے‘ کی بنیاد پر مقرر ہوں گے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سول اور فوجداری مقدمات ’پہلے آئیے پہلے لگائیے‘ کی بنیاد پر مقرر ہوں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواستیں جائزہ لینے کے بعد عدالت میں فکس کی جائیں گی، سپریم کورٹ کی اس کمیٹی کا اگلا اجلاس 4 جنوری کو ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے 18 تا 29 دسمبر تمام رجسٹریوں میں بینچز کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا، 18تا 22 دسمبر اسلام آباد،کوئٹہ اور کراچی رجسٹری میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker