بلوچستان

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 14دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع بیسمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں بھارتی حمایت فتنہ الہندوستان کے 14دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بیسمہ کے علاقے نال ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کا منصوبہ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانےکیلئے فوری اور تیز آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی نقل و حرکت مؤثر طور پر روکی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور آئی ای ڈیز بھی تباہ کر دی گئیں، آپریشن میں وطن کے بہادر سپوت لانس حوالدار محمد عباس نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker