بلوچستان

سکیورٹی فورسز کی خضدار میں خفیہ اطلاعات پرکارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، دہشت گردوں کے ہمراہ بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کا بروقت سراغ لگایا گیا، سکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی میں دونوں گاڑیوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں گاڑیوں کو آپریٹ کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشت گرد مارے گئےعلاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیےکلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker