بلوچستان

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر، ضلع سوراب میں 9 سے 15 اگست تک کرفیو کا نفاذ

ضلعی انتظامیہ سوراب نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 09 اگست سے 15 اگست 2026ء تک روزانہ شام 8:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے جاری کردہ سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کسی بھی ممکنہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker