بلوچستان

سپیزند اور کولپور کے درمیان ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کوئٹہ: بلوچستان میں سپیزند اور کولپور کے درمیان ریلوے ٹریک کو مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس کے باعث بلوچستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی ریلوے سروس متاثر اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی حکام اور ریلوے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
ریلوے حکام نے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے، جبکہ ٹریک کی بحالی تک ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق بحال نہیں ہوسکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker