
ذرائع کے مطابق اسپنی روڈ، چمن پھاٹک، جوائنٹ روڈ، زرغون روڈ، ریڈ زون سمیت شہر کے مختلف اہم راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے آمدورفت محدود کر دی گئی ہے۔
سڑکوں کی اچانک بندش کے باعث شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے حوالے سے واضح معلومات فراہم کی جائیں اور جہاں ممکن ہو متبادل راستے کھولے جائیں تاکہ روزمرہ معمولات اور ٹریفک کی روانی بحال رہ سکے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اس سے قبل بھی اہم شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کیا جاتا رہا ہے۔



