بلوچستان
کوئٹہ میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں

کوئٹہ میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں،
کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ، گزشتہ رات نواں کلی بائی پاس پر مسلح افراد نے ایک نوجوان سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی، جبکہ آج صبح جان محمد روڈ سے بھی شہری کی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات رپورٹ ہوئی۔
مسلسل وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ شہریوں نے پولیس سے موٹر سائیکل چھیننے والے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے



