بلوچستان

مستونگ: کلی ببری میں خاتون پر مبینہ تیزاب گردی اور تشدد، مقدمہ درج

مستونگ: کلی ببری میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید جھلس کر زخمی ہوگئی، جبکہ ذرائع کے مطابق خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد مبینہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درینگڑ میں درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker