بزنس

ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد: پاک وہیلز ویب سائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے روح رواں سنیل منج نے ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک کمی کی وجوہات بتا دیں۔

پاک وہیلز ویب سائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے روح رواں سنیل منج نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کے باعث گاڑی کی قیمت میں تقریباً 15 لاکھ روپے کا فرق پڑا۔ جبکہ باقی 10 لاکھ روپے کمپنی نے اپنے مارجن میں سے کم کیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹویوٹا کی گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک کمی اس وقت ہر جگہ زیر بحث ہے۔ اور آٹو انڈسٹری میں اسے ایک غیر معمولی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی مقبول آف روڈ اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) ٹویوٹا فارچیونر کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا۔ جو حالیہ برسوں میں کسی بھی بڑی کارساز کمپنی کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی قیمت میں کمی قرار دی جا رہی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ٹویوٹا فارچیونر جی کی نئی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ جو اس سے قبل 25 لاکھ روپے زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جیکو نے پاکستان کی سب سے سستی ہائبرڈ گاڑی متعارف کرا دی

اسی طرح ٹویوٹا فارچیونر وی کی قیمت میں 25 لاکھ 70 ہزار روپے کی کمی کی گئی۔ جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker