بزنس

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا۔

پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ اضافے سے بڑھیں۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن میں30روپے21پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن بڑھ کر37 روپے 75 پیسےفی لیٹر ہوگیا۔

دستاویز کے تحت پیٹرول پر لیوی ٹیکس میں26 روپے77 پیسے فی لیٹرکااضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں3روپے14پیسےفی لیٹرکی کمی ہوئی اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت3روپے44پیسےفی لیٹرکم ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker