بزنس

کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم کے نرخ 4850 روپے تک پہنچا دیئے

اسلام آباد: کالے دھن سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں نے گندم کے نرخ 4850 روپے تک پہنچا دیئے۔

سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے اپنے کسانوں سے ربیع کی فصل کی گندم 3500 روپے فی 40 کلو گرام خریدنے کا فیصلہ کیا جبکہ نان اسٹیک ہولڈرز نے کالے دھن سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4700 سے 4850 روپے فی 40 کلو گرام کر دی ہے، صوبوں کے محکمہ خوراک ان گندم ذخیرہ کرنے والے مافیا کے آگے بوجوہ بے بس ہو گئی ہے۔

کیا صوبوں کے وزرائے اعلیٰ متعلقہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سربراہان سے ان کی ناکامی کی باز پرس نہیں کریں گے کیونکہ جمعہ 24 جولائی کو غیر قانونی گندم کا ذخیرہ کرنے والوں نے 3500 روپے فی 40 کلو گرام سرکاری خرید کی گندم کھلم کھلا، اوپن مارکیٹ میں 1000 سے 1250 روپے فی 40 کلوگرام محکمہ خوراک کے سامنے فروخت کی ہے اور کراچی سے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور دوسری منڈیوں میں گندم کے جو نرخ ریکارڈ کیے گئے وہ 4700 سے4850 روپے تک ذخیرہ اندوزوں نے پہنچا دیئے۔

گندم کی قیمتیں کراچی ، پورٹ قاسم کورنگی میں 11650سے 11700روپے 100 کلو گرام، حیدر آباد کوٹری 11400 روپے سے 11500روپے فی 100 کلوگرام، راولپنڈی اسلام آباد میں 4750 روپے فی 40 کلو گرام، ٹیکسلا، واہ کینٹ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4850 روپے فی 40 کلوگرام، رحیم یار خان میں 4600 روپے، لاہور میں 4650 روپے،گوجرانولا میں 4650 روپے فی 40 کلو گرام اور پشاور میں 12650 روپے فی 100کلوگرام سے تجاوز کر گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker