پاکستان

افغان طالبان جنگ چاہتے ہیں تو اُن کی خواہش پوری کریں گے،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان بہت بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں۔ وہ جنگ چاہتے ہیں تو کرلیں اُن کی خواہش پوری کریں گے۔

پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان ہم سےکہیں زیادہ قیمت ادا کررہے ہیں، لوگ کہتے تھے طالبان سے بات کریں لیکن حقیقت سامنے آرہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں ہماراسعودی عرب کے ساتھ رابطہ ہے، اس حوالے سے دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ بھی رابطہ میں ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے حملے کا امکان موجود ہے، ہم کسی بھی جارحیت کےلیے ہروقت تیار ہیں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ہم دومحاذوں کی بات کرتے ہیں ہمارے خلاف اندرونی محاذ بھی کھڑا ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان بارڈرسےجنگ کی صورتحال کئی سالوں سے چل رہی ہے، پہلے تو اس بارڈر پر ہماری فوج نہیں ہوتی تھی،نہ پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی تھی، بھارت سے جنگ ہوئی تو افغان بارڈر سے فوج لیکر تو نہیں گئے تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پرسب سیاسی قیادت متحد ہو تو ایک مضبوط میسج جائےگا، دہشتگرد ایک قومی مسئلہ ہے اس پرقوم کو متحد ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کا مذاکرات کا ایک نعرہ ہے ان کا ایک نظریہ ہے۔

وزیردفاع نے سعودی عرب میں فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ضرورت پڑنے پر غزہ میں فوج بھجوانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ کہا ہم امن کےمحافظ کے طور پر دنیامیں نمبرون ہیں، اگر ضرورت پڑی توغزہ فوج ضرور بھیجنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker