جرم

کراچی: بچے سے زیادتی کے مجرم کو 14سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ عائد

کراچی: مقامی عدالت نے بچے سے زیادتی کے مجرم کو 14سال قید بامشقت سزا سنادی۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے بچے سے زیادتی کے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ استغاثہ ملزم پرجرم ثابت کرنےمیں کامیاب رہی۔

عدالت نے بچے سے زیادتی کے مجرم کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور ملزم پر10 لاکھ روپےکاجرمانہ بھی عائد کردیا۔

پولیس کے مطابق مجرم کےخلاف 2023 میں تھانہ سکھن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker