جرم
میہڑ: انڈس ہائی وے پر گھر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
میہڑ میں انڈس ہائی وئے پر پیٹرول پمپ کے قریب گھر سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 15 سال کی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے لڑکی کے اہلخانہ کی کسی قسم کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔



