جرم
علی پور میں جائیداد کے تنازع پر شوہر قتل، دوسری بیوی سمیت 2 افراد گرفتار
علی پور کے علاقے موضع خنانی میں مبینہ طور پر دوسری بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیت پور کی حدود میں پیش آیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی سوتیلی ماں نے جائیداد کے حصول کی خاطر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے والد کو گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔



