جرم

لیاری میں رینجرز اہلکار کا قاتل پولیس افسر کا بیٹا نکلا، ملزم گرفتار

کراچی میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم واقعہ کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم پولیس افسر کا بیٹا ہے اور رینجرز اہلکار کے قتل کی وجہ ذاتی عناد نکلی، ملزم نے پوری منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد رینجرز اہلکار کو قتل کیا۔

واضح رہے کہ رینجرز اہلکارعبدالقیوم کو 18 جولائی کو لیاری میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker