کرائم

اسلام آباد: تھانہ نون کی حدود سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں 2 مرد، ایک عورت اور بچہ شامل ہیں جن کی ایک گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مرنے والے ایک مرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی جو سکیورٹی گارڈ تھا اور اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع دینے والے سکیورٹی گارڈ اور اہل محلہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker