بلوچستانتازہ ترین

مانگی ڈیم دہشتگردانہ واقعےکیخلاف سکیورٹی فورسز کا ‘آپریشن شعبان’، مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 39 ہوگئی

مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگردانہ واقعےکے تسلسل میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا آپریشن شعبان جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار کے علاقے میں دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پرحملہ بھی پسپاکردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فوج اور ایف سی کے دستوں کی کارروائی کے ذریعے 8 دہشتگردوں کے ہلاک ہونےکی اطلاعات ہیں، 5 سے6 مزید دہشتگردوں کےہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن شعبان کےدوران دشوار گزارپہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کےخلاف گھیرامزید تنگ کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سےفتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو 6 اور 7 جولائی کو پہلے ہی ہلاک کیا جاچکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker