پاکستانتازہ ترین

سینیٹ کمیٹی نے سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹ برائے داخلہ نے سابق اراکین پارلیمنٹ، ان کی اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں سینیٹر عبدالقادرکی جانب سے”دی ممبرزآف پارلیمنٹ (سیلریزاینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ2026 پیش کیا گیا جوکمیٹی نے منظور کرلیا۔

ترمیمی ایکٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق اراکینِ پارلیمنٹ کومفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کا حقداربنایاجائےگا۔

خیبر پختونخوا مراعات بل: اراکین اور شریک حیات کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سفارش، ٹول ٹیکس سے استثنیٰ اور سرکاری رہائش گاہ میں مفت قیام کرسکیں گے

بل کے متن کے مطابق سابق ارکان پارلیمنٹ کے شریکِ حیات مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے جبکہ 28سال سےکم عمرکے زیرکفالت بچے بھی مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز اور ان کی فیملیز کو یہ سہولت پہلے سے حاصل ہے اور سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹریز کےمساوی لایاجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker