پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں چوروں کی دیدہ دلیری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چور آئی جی کے گھر کے باہر سے لاکھوں روپے مالیت کی تاریں کاٹ کر لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے، یہ واقعہ سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں پیش آیا جہاں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے سرکاری گھر واقع ہیں، وہاں سے گزشتہ رات 3 سے 4 بجے کے درمیان چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کی تاریں کاٹ ڈالیں، جس کی وجہ سے تمام ٹیلی فون نمبر بند ہو گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں اب اکثر راہ چلتے پرس اور موبائل سنیچنگ کے واقعات کی بازگشت سنائی دیتی ہے، 2022ء میں 10 ہزار 500 سے زائد مقدمات درج ہوئے جن میں شہری مسلح ڈکیتی، چوری، سٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں 4 ارب روپے کے سامان اور نقدی سے محروم ہوئے، وفاقی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ غیر قانونی افغان مہاجرین بھی قرار دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو موجودہ ملکی صورتحال سے الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔
غربت، مہنگائی اور بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اسلام آباد میں کچھ چھوٹے چھوٹے افغان گروہ موجود ہیں جو عام طور پر اس طرح کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں، جب شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کی لوکیشن چیک کی جاتی ہے تو ان میں سے زیادہ تر کی موجودگی افغانستان میں پائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker