انٹرنیشنل

بھارت:طالب علم کی جوئے میں رقم ہارنے پر خودکشی، والدین نے بیٹے کی آنکھیں عطیہ کردیں

بھارت میں ایک طالب علم نے آن لائن جوئے میں ایک لاکھ روپے ہارنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع رنگاریڈی میں 20 سالہ طالب علم وکرم نے انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکرم کالج کا طالب علم تھا جو اپنے والدین کو بغیر بتائے جوئے کی آن لائن ایپ ‘فن ان ایکسچینج’ کا استعمال کررہا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکرم جوئے میں ایک لاکھ روپے ہار گیا تھا، جب والد کو نقصان کا علم ہوا تو انہوں نے وکرم کو سرزنش کی، جس کے بعد وکرم نے ایک کھیت میں جاکر کیڑے مار دوا کھا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین نے وکرم کو حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال بھی منتقل کیا لیکن وہ بچ نہ سکا جس کے بعد طبی عملے کی سفارش پر والدین نے وکرم کا کارنیا (آنکھوں کا حصہ) عطیہ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker