جرم

شیخوپورہ: بچوں کے سامنے ماں کو قتل کرنے والے ڈاکو سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ: بچوں کے سامنے دورانِ ڈکیتی فائرنگ کرکے ماں کو قتل اور والد کو شدید زخمی کرنے والے پانچ ڈاکو سی سی ڈی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جب ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا تھا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ آج صبح پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں پانچوں ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker