انٹرنیشنل

کیا ایرانی کرنسی خریدنے والوں کو فائدہ ہوگا؟

حالیہ ایران جنگ کے موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ایرانی کرنسی اس امید پر خرید رہی ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایران کے معاشی حالات کی ممکنہ بہتری کے ساتھ اس کی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔

بعض افراد کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آرہا ہے کہ ایرانی کرنسی خرید کر آسانی سے “کروڑ پتی بنا جاسکتا ہے، تاہم ماہرین اس رجحان کو محض قیاس آرائی اور خطرناک سرمایہ کاری قرار دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے ناظرین کو بہت اہم مشورے دیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس چند ہزار روپے بھی ہوں تو وہ ایرانی کرنسی خرید کر بڑی رقم کا مالک بن سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ میری اپنی فیملی اور بچے بھی اس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور محدود رقم سے بڑی مالیت کی غیرملکی کرنسی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ملک بوستان نے بتایا کہ ایرانی کرنسی کی خرید و فروخت مکمل طور پر قسمت کا کھیل ہے، ایران حکومت کے لیے ضروری نہیں ہے کہ وہ مستقبل میں ان ہی کرنسی نوٹوں کو جاری رکھے، وہ انہیں منسوخ بھی کرسکتی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، لہٰذا بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی پابندیوں اور معاشی غیریقینی صورتحال کے پیش نظر اس طرح کی سرمایہ کاری کو انتہائی پرخطر قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker