ایران میں اسکول پر امریکی حملے میں شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط، شکریہ ادا کیا
ایران کے شہر مناب میں امریکی حملے میں شہید ہونے اسکول کے بچوں کے والدین نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو خط لکھ دیا۔

خط میں والدین نے شہید بچوں کی آواز بننے پر پوپ لیو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا پیغام ‘ہتھیار رکھ دیے جائیں‘ ضرور سنا جائے گا۔
شہید ہونے والے اسکول کے بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے ابھی تک مناب اسکول حملے پر معذرت نہیں کی۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مناب میں اسکول پر امریکی حملے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
ایرانی صدر کا بیان:
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ قومی یومِ دختران پر اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم اپنےعزیزوں،خصوصاً مناب اسکول کی معصوم بیٹیوں کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں رمضان میں مسلط کردہ جنگ کےپہلےدن امریکی،صیہونی دشمن کےہاتھوں شہیدہوئیں، باوقار ایرانی قوم جان لے ہماری شہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائےگا۔



