انٹرنیشنل
جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد سرمایہ کار کیمرون اوریلی سے منگنی کرلی، جلد شادی متوقع: برطانوی اخبار
جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد سرمایہ کار کیمرون او ریلی سے منگنی کرلی اور دونوں کی شادی جلد متوقع ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق 52 سالہ جمائماگولڈاسمتھ اور 62 سالہ کیمرون اوریلی کے درمیان تعلق ایک سال سے زائد عرصے سے قائم تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی ملاقات فلمی منصوبوں کے دوران ہوئی جہاں کیمرون او ریلی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر کام کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ جوڑا اہنا وقت سوئٹزرلینڈ میں کیمرون او ریلی اور ویسٹ لندن جمائما گولڈاسمتھ کے گھر گزارتا ہے۔



