انٹرنیشنل

ایران نے اسرائیل کا ڈرون گرادیا

ایران نے ہرمزگان صوبے میں اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ڈرون ساحلی علاقے کے قریب پرواز کر رہا تھا جسے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ گرایا جانے والا ڈرون اسرائیل کا تھا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل احمد وحیدی نے خبردار کردیا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا جواب صرف علاقائی نہیں۔ تباہ کن اور خوفناک ہوگا۔

بیان میں جنرل احمد وحیدی نے کہا دشمن پہلے بھی 40 دن کی جنگ میں پسپائی کے بعد جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ ایرانی مسلح افواج کے فیصلہ کن ردعمل اور عوامی حمایت نے دشمن کے مقاصد ناکام بنا دیے۔

جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل جنگ میں ایرانی قوم فتح یاب ہوئی۔ ملک کا حقیقی اور اسٹریٹجک اثاثہ پرعزم عوام ہیں۔ جن کا اتحاد دشمن کی ہر سازش اور نفوذ کے سامنے ایک ناقابل تسخیر قلعہ ہے۔ ایران کسی بھی صورت میں اپنی دفاعی طاقت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker