پاکستان
ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے گاؤں اٹل شریف میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد مقامی امن کمیٹی کے ارکان تھے ۔ حملہ آور امن کمیٹی کے ایک رکن کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے، اٹل شریف میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔



