انٹرنیشنل

’والد پاکستانی، والدہ عراقی‘، فیفا ورلڈکپ کھیلنے والا پہلا پاکستانی نژاد فٹبالر

عراق کی جانب سے کھیلنے والے زیڈان اقبال فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن جائیں گے۔

زیڈان اقبال کے والد عامر کا تعلق پاکستان کے علاقے ساہیوال سے ہے اور والدہ عراقی ہیں۔

پاکستانی نژاد زیڈان اقبال فٹبال ورلڈ کپ میں عراق کی نمائندگی کررہے ہیں، 23 سالہ مڈ فیلڈر اب اپنی ٹیم کیلئے لازم و ملزوم سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے فٹبال کی شروعات 9 برس کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی سے کی، 18 برس کی عمر میں چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے پہلے برٹش اور ساؤتھ ایشین کھلاڑی بنے۔

2021 میں زیڈان اقبال نے عراق کی انڈر 23 ٹیم سے کھیلا جبکہ 2022 میں عراق کی سینئر ٹیم میں منتخب ہوئے، زیڈان اقبال انگلینڈ اور پاکستان سے کھیلنے کے بھی اہل تھے لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کی وجہ سے ان سے پہلے رابطہ نہیں کیا جاسکا اور عراق نے انہیں کھلانے میں پہل کردی۔

زیڈان اقبال کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ عراق کبھی نہیں گئے لیکن فٹبال کھیلنے کے سلسلے میں پاکستان جاچکے ہیں، پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے دوستوں اور والد نے بتایا کہ میں کس طرح تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker