انٹرنیشنل

امریکی فوج کی ایران میں تازہ کارروائی، اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی

امریکی فوج کی ایران میں تازہ کارروائی،فضائی دفاع اور ڈرون مراکز کو نشانہ بنایا گیا،ایران کے سیرک شہر اور قشم جزیرے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ،سینٹ کام کےمطابق کارروائیاں پاناما کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر پر ہفتے کی صبح ہونےوالےمبینہ ایرانی ڈرون حملے کےبعد کی گئیں،ایران کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کاموقع دیاگیا تھا،تاہم اس نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

امریکی حملوں میں ایرانی فوج کی نگرانی اور مواصلاتی نظام، فضائی دفاع، ڈرون مراکز اور بارودی سرنگیں بچھانے سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب خطےمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بحرین کی وزارت داخلہ نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے،جبکہ کئی شہروں میں سائرن بجنےکی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں،ادھرکویت نے بھی اپنے فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں نے ایرانی میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں اور ساحلی ریڈار سائٹس پر حملے کیے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہےجب ہمارے لیےمزید تحمل کا مظاہرہ کرنا ممکن نہ رہے اور ہمیں وہ فوجی کارروائی مکمل کرنی پڑےجس کا ہم نےکامیابی سےآغازکیا تھا اور اگر ایسا ہوا تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا۔

ایران کے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے

ایرانی میڈیا کےمطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ بحرین اور کویت میں امریکی تنصیباب کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا،ایرانی نیوی اور ائیرواسپیس فورس نےمشترکہ طورپر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران پر حملوں کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شق 1 کے منافی قرار دیا اورخبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طورپر روک دیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker