انٹرنیشنل
بدخشان میں طالبان کمانڈر جمع فتح کی پر اسرار بیماری:کابل میں زہر دیے جانے کی افواہیں سرگرام

صوبہ بدخشان میں طالبان کے اہم کمانڈر جمعہ فتح کابل سے واپسی کے بعد شدید پراسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ شدید سر درد، الٹیوں اور پیچش کی شکایت کا شکار ہیں اور ان کی جسمانی حالت اس حد تک غیر مستحکم ہو چکی ہے کہ وہ مکمل طور پر بستر سے لگ گئے ہیں۔
مقامی ذرائع اور رہائشیوں میں یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ جمعہ فتح کو کابل کے سفر کے دوران قندھاری دھڑے کی جانب سے زہر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہبت اللہ اخوندزادہ کے ساتھ شدید اختلافات کے بعد انہیں ملا فضل الدین کی جانب سے محفوظ واپسی کی ضمانت پر کابل طلب کیا گیا تھا، جہاں سے لوٹنے کے ایک ہفتے بعد ہی ان کی حالت بگڑ گئی۔



