انٹرنیشنل
پینٹاگون نے ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات شروع کردیں

پینٹاگون نے ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ امریکا نے یکم ستمبر کو ایران میں شادی کی تقریب پر حملہ کیا تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون فضائی دفاعی میزائل گرنے سے متعلق بھی تحقیقات کر رہا ہے، پینٹاگون دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہا ہے، امریکی بم ممکنہ طور پر ہدف سے ہٹ کر شادی کی تقریب سے جا ٹکرایا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں نے مواصلاتی مرکز پر 6 بم گرائے، ایک نشانہ چوک گیا، مواصلاتی مرکز پر حملے کیلئے امریکا نے گلائیڈ میزائل استعمال کیے، گلائیڈ میزائلوں میں 500 پاؤنڈ وزنی وارہیڈ نصب ہوتا ہے۔
امریکا نے یکم ستمبر کو ایران میں شادی کی تقریب پر حملہ کیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے تھے۔



