پاکستان
کندھ کوٹ: مسافر بس حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کندھ کوٹ میں تنگوانی کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں ٹھل سے لاہور جانے والی بس الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، بس میں تبلیغی جماعت کے افراد سوار تھے۔
زخمیوں کو تنگوانی اور کندھ کوٹ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔



