انٹرنیشنل
اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر 12 ممالک کا بڑا اقدام، پابندیوں کا اعلان

فرانس، برطانیہ، کینیڈا سمیت 12 ممالک نے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں سے اشیا کی تجارت پر قومی پابندیاں عائد کرنے کا مشترکہ اعلان کردیا۔
مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی توسیع فوری طور پر روکنے اور پرتشدد آبادکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فرانس، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، اسپین، فن لینڈ، آئرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال اور سویڈن نے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارتی سامان کی درآمد یا تجارت روکنے کے لیے قومی سطح پر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔



