پاکستان

نئی آٹو پالیسی کا مسودہ منظرعام پر، 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز

نئی آٹو پالیسی 2026-31 کا حتمی مسودہ سامنے آ گیاہے جس میں 1800سی سی سے زائد ہائیبرڈ گاڑیوں کی درآمدپر آئندہ 5 سال میں ٹیکس 20 فیصد کمی کی تجویزدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 1801سی سی سے زائدکی ہائیبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 5 سال میں مرحلہ وارکم کر کے30 فیصدکرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جبکہ 1501سے1800 سی سی تک ہائیبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار 20 فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے۔

851 سے1000 سی سی تک ہائیبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وارکم کر کے 30 فیصد ، 800 سی سی تک ہائیبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی مرحلہ وار50 سے کم کر کے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔

دستاویز کے مطابق ہائیبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی آئندہ 5 سال میں 30 سے کم کرکے 15 فیصد کی جاسکتی ہے، ہائی لائٹ کمرشل گاڑیوں پرآئندہ 5 سال میں 60 سے کم کرکے 30 فیصد کی جاسکتی ہے۔

ہائی برڈ بسوں پر آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 30 سے کم کر کے 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker