انٹرنیشنل
سعودی عرب کی تیل پائپ لائن حملے میں ایران ملوث نہیں تھا، ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کا فائدہ صرف اسرائیل کو ہو رہا ہے۔

پریس بریفنگ میں اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقات نہ ہونے پر اصرار کیا۔
ترجمان نے حوثیوں کی حالیہ کارروائیوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی آئل پائپ لائن پر حملے میں بھی ایران کا کوئی کردار نہیں تھا۔
اسماعیل بقائی نے کوہ کلنگ میں جوہری سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات کو بھی غلط قرار دیا۔



