مقامی خبریں

کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

کراچی:کورنگی ڈیڑھ نمبر پر تاجر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران کار اور موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تاجر اپنے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کے ساتھ رقم جمع کروانے جا رہا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کرلےگئے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان سفید کار اور اس کے پیچھے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker