پاکستان

ای سی سی کا بڑا فیصلہ، ایس سی او اجلاس کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف اہم مالی، انتظامی اور اقتصادی امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ سربراہی اجلاس کے انتظامات سمیت متعدد معاملات کی منظوری اور متعلقہ وزارتوں کو اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس ستمبر 2027 میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی خاطر 6.6 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) منظور کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker