پاکستانتازہ ترین

کم ازکم تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت خزانہ نے کم از کم تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2024 سے کم از کم تنخواہ 32ہزار کے بجائے 37 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ، 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا، وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ خصوصی الاؤنس پر اخراجات رواں مالی سال کے بجٹ سے ہوں گے، متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن اپنے اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں گی، اس حوالے سے کسی قسم کی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker