
ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آگرا۔
تفصیلات کے مطابق آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گلیشیئر گرنے سے 2 ٹربائن متاثر ہوئیں جب کہ 5 گھروں اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ ناران روڈ گزشتہ 4 ماہ سے بند ہے۔



