پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

جدہ پہنچنے پر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرگورنر جدہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیے کے دورے پر ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کے دوروں کے دوران دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیے کا بھی دورہ کریں گے، جہاں شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker