پاکستان

لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا ہو گیا

آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈیزل کے بعد حکومت نے لائٹ ڈیزل اور فیول جیٹ بھی سستا کر دیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70.04 روپےفی لیٹر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت399.72 روپے سے کم ہوکر299.32 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جیٹ فیول 23روپے 59پیسے فی لیٹرسستا ہونے سے قیمت 494.71 سے کم ہو کر 471.01 روپے ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی،جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کا تیل 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، مٹی کا تیل اور ڈیزل سستا

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker