پاکستان

ہسپر ہوپر گلیشیئر پگھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

گلگت بلتستان: ہسپر ہوپر گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہسپر ہوپر کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوفیا ہے، صورتحال سے باخبر ہیں اور صورتحال کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔

این ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو دریا کے کنارے رہائشیوں کے لیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ضلع گلگت کے علاقے بشمول گرو جگلوٹ، رحیم آباد، نومل، جوتل، جگلوٹ کالونی اور چلمش کے رہائشی احتیاط برتیں۔ مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مسافر حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے الرٹ ایپ استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker