پاکستان

حکومت کا پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہناہے کہ اس اقدام سے پاسپورٹ سے متعلق فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں پاسپورٹ سسٹم میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے بریفنگ میں بتایا کہ بیرون ملک اور اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے۔ شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کرنے اور آن لائن درخواستوں کو پاک آئی ڈی پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ پالیسی کو ایف بی آر کی مشاورت سے جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker