پاکستان
لاہور: ویلنشیا ٹاؤن سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن کے ایک گھر سے خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ علینہ، 16 سالہ ریحان، 11 سالہ ارشیہ اور 9 سالہ ارسل کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بچوں کی والدہ بھی گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، بظاہر چاروں افراد کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کو طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔



