انٹرنیشنل

میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، ہمسایہ ممالک بھی لرز اٹھے

میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے ساحلی علاقوں میں 7.4 شدت کے طاقتور زلزلے نے شدید خوف و ہراس پھیلا دیا، جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے انتہائی شدت سے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد متعلقہ حکام نے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صرف میکسیکو تک محدود نہیں رہے بلکہ ہمسایہ ممالک گواٹے مالا اور ایل سلواڈور میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker